پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 19فیصد اضافہ

11  اکتوبر‬‮  2016

کراچی( آن لائن ) پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور نئی کاروں کی فروخت بڑھنے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 19فیصد اضافے سے 65لاکھ 49 ہزار ٹن رہی جس میں فرنس آئل کی فروخت میں 25فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 10فیصد، موٹر اسپرٹ(پٹرول) کی فروخت میں 21فیصد جبکہ متفرق آئل مصنوعات کی فروخت میں 18فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پہلی سہ ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت 27 لاکھ 75ہزار ٹن رہی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 18لاکھ 25ہزار ٹن جبکہ موٹر اسپرٹ کی فروخت 16لاکھ 63ہزار ٹن اور متفرق آئل مصنوعات کی فروخت 2لاکھ 86 ہزار ٹن رہی۔اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2016 میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت ستمبر 2015کے مقابلے میں 14فیصد زائد تاہم اگست 2016کے مقابلے میں 5 فیصد کم رہی، ستمبر 2016کے دوران مجموعی طور پر 21لاکھ 50ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، ستمبر 2016کے دوران فرنس آئل کی فروخت ستمبر 2015 کے مقابلے میں 18فیصد کے اضافے سے 8لاکھ 49ہزار ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 9 فیصد کے اضافے سے 6لاکھ 27ہزار ٹن اور موٹر اسپرٹ کی فروخت 16فیصد اضافے سے 5 لاکھ 77ہزار ٹن جبکہ متفرق آئل مصنوعات کی فروخت 9فیصد بڑھ کر 96ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…