ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی شہری نے سانپ کو چائے کا رسیا بنادیا،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

datetime 14  دسمبر‬‮  2017

سعودی شہری نے سانپ کو چائے کا رسیا بنادیا،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

ریاض(این این آئی) دیو ہیکل سانپ کو چائے، ٹھنڈے مشروبات اور پودینہ پیش کرنے والے سعودی نوجوان کی وڈیو وائرل ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ثابت الفضل نامی سعودی نوجوان نے وڈیو کلپ میں اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ شقراء کمشنری کے ماتحت القصب قریہ کا باسی ہے۔ اسکادلچسپ مشغلہ انتہائی پْرخطر اور غیر معمولی… Continue 23reading سعودی شہری نے سانپ کو چائے کا رسیا بنادیا،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

شاہ سلمان نے جو کہا کر دکھایا، سعودی عوام خوشی سے نہال،فیصلے کو تاریخی قرار دیدیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2017

شاہ سلمان نے جو کہا کر دکھایا، سعودی عوام خوشی سے نہال،فیصلے کو تاریخی قرار دیدیا

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت کم آمدن والے شہریوں کو نقد رقوم کی منتقلی کا پروگرام شروع کردیاگیا۔اس پروگرام کا مقصد کم اور درمیانی آمدن والے شہریوں کی معاشی مشکلات کم کرنے میں مدد دینا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے گذشتہ سال دسمبر میں اس پروگرام کی منصوبہ بندی کا اعلان… Continue 23reading شاہ سلمان نے جو کہا کر دکھایا، سعودی عوام خوشی سے نہال،فیصلے کو تاریخی قرار دیدیا

سعودی عرب میں ہسپتال کی نرس ایسا کام کرتے پکڑی گئی کہ عدالت نے ہسپتال کے گیٹ پر ہی 50کوڑے لگانےکا حکم دے دیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2017

سعودی عرب میں ہسپتال کی نرس ایسا کام کرتے پکڑی گئی کہ عدالت نے ہسپتال کے گیٹ پر ہی 50کوڑے لگانےکا حکم دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ساتھی نرسوں کی تصاویر بنانے پر ایک نرس کو 15دن قید اور ہسپتال کے گیٹ پر 50کوڑے مارنے کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی نرس نے اپنے موبائل سے اپنے ساتھ کام کرنے والی 4نرسوں کی تصاویر بنائی تھیں جس پر سیکشن ہیڈ… Continue 23reading سعودی عرب میں ہسپتال کی نرس ایسا کام کرتے پکڑی گئی کہ عدالت نے ہسپتال کے گیٹ پر ہی 50کوڑے لگانےکا حکم دے دیا

سعودی عرب میں سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ”پرکشش تصاویر“ لگانے والے ہو جائیں ہو شیار

datetime 11  دسمبر‬‮  2017

سعودی عرب میں سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ”پرکشش تصاویر“ لگانے والے ہو جائیں ہو شیار

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کونسل کے ادارے کے رکن ڈاکٹر عبدالعزیز الفوزان نے خواتین سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے اپنے اکاﺅنٹس پر پرکشش لڑکیوں کی تصاویر ڈالنے سے گریز کریں۔جو لوگ اس طرح کی تصاویر انکے اکاﺅنٹ پر دیکھتے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ تصاویر خود ان کی اپنی… Continue 23reading سعودی عرب میں سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ”پرکشش تصاویر“ لگانے والے ہو جائیں ہو شیار

سعودی عرب میں تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ملک بھر میں سینما ہال کھولنے کا اعلان کر دیاگیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2017

سعودی عرب میں تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ملک بھر میں سینما ہال کھولنے کا اعلان کر دیاگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں آئندہ برس کے آغاز میں سینما گھر کھولے جانے کا عندیہ، سعودی حکام نے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودیوزیر برائے ثقافت اور معلومات اواد بن صالح اواد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آڈیو ویژول میڈیا کے جنرل کمیشن نے بطور انڈسٹری ریگولیٹر ملک بھر… Continue 23reading سعودی عرب میں تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ملک بھر میں سینما ہال کھولنے کا اعلان کر دیاگیا

سعودی عرب میں غیر ملکی تارکین وطن کی کمائی کھانا ناجائر قرار

datetime 11  دسمبر‬‮  2017

سعودی عرب میں غیر ملکی تارکین وطن کی کمائی کھانا ناجائر قرار

ریاض(این این آئی)مشیر ایوان شاہی اور رکن سربراہ آوردہ علما بورڈ شیخ عبداللہ المطلق نے نے ایک بار پھر غیرملکی تارکین کے جرائم سے خبردار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے اسکا ذمہ دار سفاک کفیلوں کو قرار دیا۔ شیخ المطلق نے کہا کہ آزاد گھومنے والے غیر ملکی کارکن کے انحراف کے… Continue 23reading سعودی عرب میں غیر ملکی تارکین وطن کی کمائی کھانا ناجائر قرار

امریکا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے، سعودی عرب

datetime 10  دسمبر‬‮  2017

امریکا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے، سعودی عرب

قاہرہ(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف عالمی اتفاق رائے کو سراہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ… Continue 23reading امریکا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے، سعودی عرب

سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کا مکروہ دھندا کرائے جانے کا انکشاف، ملزمان سادہ لوح لڑکیوں کو ملک سے کیسے عرب شیخوں تک پہنچاتے، سنسنی خیز انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2017

سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کا مکروہ دھندا کرائے جانے کا انکشاف، ملزمان سادہ لوح لڑکیوں کو ملک سے کیسے عرب شیخوں تک پہنچاتے، سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملازمت کا جھانسہ دیکر عرب شیخوں کا دل بہلانے کیلئے پاکستانی لڑکیوں کو سعودی عرب سمگل کئے جانیکا انکشاف، ایف آئی اے نےدو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر… Continue 23reading سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کا مکروہ دھندا کرائے جانے کا انکشاف، ملزمان سادہ لوح لڑکیوں کو ملک سے کیسے عرب شیخوں تک پہنچاتے، سنسنی خیز انکشافات

امریکہ پوری دنیا میں رسوا ہو گیا، امریکی سفارتخانے بند،پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے، محمود عباس بھی ڈٹ گئے، نائب امریکی صدر کا استقبال نہ کرنے کا فیصلہ، ٹرمپ انتظامیہ دھمکیوں پر اتر آئی

datetime 8  دسمبر‬‮  2017

امریکہ پوری دنیا میں رسوا ہو گیا، امریکی سفارتخانے بند،پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے، محمود عباس بھی ڈٹ گئے، نائب امریکی صدر کا استقبال نہ کرنے کا فیصلہ، ٹرمپ انتظامیہ دھمکیوں پر اتر آئی

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد جہاں اسلامی اور عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے وہیں امریکا نے جوابی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ۔غیرملکی خبررساں ادارے نے امریکی وزارت خارجہ کی ایک دستاویز شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے

کہ امریکا نے اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ القدس کے بارے میں صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اپنا رد عمل نرم رکھے۔ دستاویز کے مطابق واشنگٹن کو صدر ٹرمپ کیالقدس بارے فیصلے پر عالمی رد عمل کی توقع ہے اور امریکا اپنے اداروں اور افراد کو لاحق ممکنہ خطرات کے تدارک کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کررہا ہے۔دستاویز کو تل ابیب میں قائم امریکی سفارت کاروں کو بھیجا گیا ہے۔ دستاویز میں صدر ٹرمپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ آپ القدس کے حوالے سے خبر کا اعلانیہ خیر مقدم کریں گے‘ میں آپ پر زور دیتا ہوں کہ آپ سرکاری رد عمل میں ہاتھ ہلکار رکھیں۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کے جانے کے رد عمل میں مشرق وسطیٰ اور پورے مشرق وسطیٰ میں مزاحمت ہوسکتی ہے۔ ہم اس فیصلے کے اثرات وعواقب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بیرون ملک امریکی شہریوں اور امریکی اداروں کو لاحق خطرات کے انسداد کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے القدس بارے صدارتی فیصلے کے رد عمل میں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی حکومت کے کسی فیصلے پر متوقع عالمی رد عمل کے تناظر میں حالات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی فورسز کی تشکیل معمول

کی بات ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ان دستاویزات پر کوئی سرکاری رد عمل جاری نہیں۔دوسری جانباردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے باطل قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عمان میں

شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کیا اورکہاکہ اردن فلسطینیوں کے تاریخی حقوق اور دیرینہ مطالبات کی حمایت جاری رکھے گا۔ القدس کے بارے میں امریکی صدرکا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ اردن کی حکومت مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی

مساعی جاری رکھے گی۔قبل ازیں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے عمان میں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے اعلان اور اس کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہ نماؤں نے امریکی اقدام کے خلاف عالمی سطح پر سفارتی کوششیں

تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ واضح کیا کہ القدس اور قضیہ فلسطین کا بین الاقوامی قراردادوں اور عالمی قانون کے تحت حل ناگزیر ہے۔اس موقع پر اردنی فرمانروا نے فلسطینی قوم کے حقوق کے تحفظ اور بیت المقدس کی اسلامی اور عرب شناخت کی بقاء کے لیے عرب، مسلمان ممالک اور عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔شاہ عبداللہ سے بات چیت کرتے ہوئے

محمود عباس نے کہا کہ تمام عرب ممالک کو امریکی اعلان کے جواب میں یکساں رد عمل اختیار کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی صدر کے القدس کے بارے میں متنازع اعلان نے خطے کو ایک نئی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور غیرآئینی اقدام کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔دونوں رہ نماؤں نے واضح کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس

کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی قوم مشرقی بیت المقدس سے کسی قیمت پر دست بردار نہیں ہوگی۔فلسطینی جماعت فتح کے ایک سیرہ عہدہ دار نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے بعد امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کا اب فلسطین میں خیر مقدم نہیں کیا جائے گا

۔فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح کے ایک سینیر رہ نما جبریل رجوب نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر کا اسی ماہ خطے کے دورے کے موقع پر فلسطین میں استقبال نہیں کیا جارہا ہے۔انھوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ صدرمحمود عباس ان سے مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں ان کے حالیہ بیانات کی بنا پر ملاقات نہیں کریں گے۔

تاہم خود صدر محمود عباس یا ان کے ترجمان نے اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔دریں اثناوائٹ ہاؤس نے خبردار کیا ہے کہ اگر محمود عباس اور مائیک پینس کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ کی جاتی ہے تو اس کے ’’ردعمل مسائل‘‘ پیدا ہوجائیں گے اور اس کے منفی مضمرات ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ

فلسطینیوں کے شدید ردعمل کے بعد اب وائٹ ہاؤس نائب صدر کی صدر محمود عباس سے طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرسکتا ہے۔البتہ ایسا وہ اس وقت کرے گا جب فلسطینی صدر خود ان سے ملاقات نہ کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔دوسری جانب عالم اسلام سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں اس فیصلے کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا۔ پاکستان میں مذہبی جماعتوں نے آج

جمعہ روز کے روز بعد از نماز جمعہ احتجاج کی کال دے رکھی ہے ۔ ممکنہ ردعمل اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں تک جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد بھی تعینات ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت

قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد جہاں اسلامی اور عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے وہیں امریکا نے جوابی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ۔غیرملکی خبررساں ادارے نے امریکی وزارت خارجہ کی ایک دستاویز شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ القدس کے بارے میں صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اپنا رد عمل نرم رکھے۔

دستاویز کے مطابق واشنگٹن کو صدر ٹرمپ کیالقدس بارے فیصلے پر عالمی رد عمل کی توقع ہے اور امریکا اپنے اداروں اور افراد کو لاحق ممکنہ خطرات کے تدارک کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کررہا ہے۔دستاویز کو تل ابیب میں قائم امریکی سفارت کاروں کو بھیجا گیا ہے۔ دستاویز میں صدر ٹرمپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ آپ القدس کے حوالے سے خبر کا اعلانیہ خیر مقدم کریں گے‘

میں آپ پر زور دیتا ہوں کہ آپ سرکاری رد عمل میں ہاتھ ہلکار رکھیں۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کے جانے کے رد عمل میں مشرق وسطیٰ اور پورے مشرق وسطیٰ میں مزاحمت ہوسکتی ہے۔ ہم اس فیصلے کے اثرات وعواقب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بیرون ملک امریکی شہریوں اور امریکی اداروں کو لاحق خطرات کے انسداد کے لیے منصوبہ بندی

کی جا رہی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے القدس بارے صدارتی فیصلے کے رد عمل میں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی حکومت کے کسی فیصلے پر متوقع عالمی رد عمل کے تناظر میں حالات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی فورسز کی تشکیل معمول کی بات ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ان دستاویزات پر کوئی سرکاری رد عمل جاری نہیں۔

Page 70 of 143
1 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 143