اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں آئندہ برس کے آغاز میں سینما گھر کھولے جانے کا عندیہ، سعودی حکام نے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودیوزیر برائے ثقافت اور معلومات اواد بن صالح اواد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آڈیو ویژول میڈیا کے جنرل کمیشن نے بطور انڈسٹری ریگولیٹر ملک بھر میں سینما کے لائسنس کے اجرا کے لیے کام کا آغازکر دیا ہے۔ ممکنہ طور پر پہلا سینما مارچ 2018ء تک کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس اکتوبر کے مہینے میں سعودی عرب کے دارالحکومت میں ایک ’’مووی نائٹ‘‘کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے ایسے فیصلے کے عندیہ کو مذہبی حلقے تشویش کی نظر سے جب کہ نوجوان فلم بین اسے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں سعودی عرب وہ واحد ملک تھا کہ جس میں سینما گھر کھولنے کی اجازت نہیں تھی۔