اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی بیماری کے باعث وطن واپس جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے کپتان چرِتھ اسالانکا اور فاسٹ بولر اسیٹھا فرنینڈو اپنی صحت کی خرابی کے سبب آئندہ ہونے والی ٹرائی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے شامل ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق یہ قدم احتیاطی طور پر اٹھایا گیا تاکہ دونوں کھلاڑی مناسب طبی نگہداشت حاصل کر سکیں اور آئندہ مصروف شیڈول سے پہلے اپنی مکمل فٹنس بحال کر لیں۔
سری لنکن بورڈ نے اسالانکا کی غیر موجودگی میں داسن شاناکا کو ٹرائی سیریز کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ جبکہ پیون رتھ نائیکے کو بطور متبادل ٹی20 سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔















































