بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کا پہلگام سے متعلق بیان دانش کنیریا کو ہضم نہ ہوا، الزامات کی بوچھاڑ کردی

datetime 30  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے ایک پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی۔پاکستان میں پیسہ کمانے اور نام بنانے کے بعد سابق کرکٹر دانش کنیریا بیرون ملک منتقل ہوچکے ہیں اور اکثر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔کنیریا کا کہنا تھا کہ ”شاہد آفریدی نے مسلسل انتہاپسندانہ خیالات کو اپنا رکھا ہے، انہوں نے مجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار بھی کیا تھا۔قبل ازیں شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ واقعہ بھارت کا ڈراما ہے وہ اپنے لوگوں کو خود ہی مار دیتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہاتھا کہ ایک گھنٹے تک کارروائی ہوتی ہے اور 8 لاکھ فوجی نہیں آئے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ بھارت کی ایسے بلنڈرز مارنے کی عادت پرانی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی ملک یا مذہب سپورٹ نہیں کرتا۔ ہمیشہ کوشش کی کہ بھارت سے اچھے تعلقات ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی کبڈی کی ٹیم پاکستان آ جاتی ہے، لیکن کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی۔

اگر بند کرنی ہے تو پھر تمام چیزیں ہی بند کرو۔واضح رہے گزشتہ دنوں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ تاہم مودی سرکار کے اقدامات پر خود بھارت میں سوالات اٹھائے اور تنقید کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…