نئی دہلی (این این آئی)بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نیانڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 43 برس 278 دن کی عمر میں کپتانی کرکے تاریخ رقم کردی۔چنئی سپر کنگز کو چیمپئین بنوانے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے موجودہ کپتان روتوراج گییکواڑ کی کہنی میں فریکچر ہونے کے سبب قیادت کے فرائض نبھارہے ہیں۔
گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں انہوں نے کپتانی کے فرائض نبھائے تو وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے بوڑھے ترین کپتان بن گئے، انہوں نے 43 برس 278 دن کی عمر میں قیادت کے فرائض سرانجام دیے تاہم دھونی کی قیادت میں چنئی کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔مہندر سنگھ دھونی نے آخری بار 2023 میں فرنچائز کی قیادت کی تھی جب انہوں نے ٹائٹل جیتا تھا بعدازاں انہوں نے 2024 سیزن سے پہلے کپتانی روتوراج گییکواڑ کے حوالے کردی تھی۔موجودہ میچ میں ٹاس کے لیے آتے ہوئے انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا