بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

صائم ایوب کے حوالے سے ا ہم خبر سامنے آگئی

datetime 8  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کی جانب سے پاکستان کے جارح مزاج نوجوان اوپنر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا۔میڈیکل پینل کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث پشاور زلمی کو جوائن کرلیں گے، زلمی کے بیشتر کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد کلب میں پشاور زلمی کے کھلاڑی پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔صائم ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔اس سے قبل نوجوان اوپنر صائم سے ایک پروگرام میں میزبان نے سوال کیا تھا کہ کونسا ایسا انٹرنیشنل کرکٹر ہے جسے دیکھ کر آپ کہتے تھے کہ مجھے ان کے جیسے کھیلنا ہے؟جواب میں صائم نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثر تب ہوتا تھا جب پاکستان ٹیم کو کھیلتا دیکھتا تھا، کھلاڑی پاکستان کے بیگز لے کر جارہے ہوتے تھے تو سوچتا تھا کہ کاش میں بھی ایسے ہی بیگ لے کر گھر جاؤں اس میں پاکستان کا ہیلمٹ رکھوں۔میزبان کے اصرار پر صائم نے کہا کہ سعید انور، برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، ایڈم گلکرسٹ پسند ہیں، سعید انور سے ملنے کا اتفاق ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…