بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

سری لنکن آل راؤنڈر کی ایک اوور میں دونوں ہاتھ سے بولنگ

datetime 5  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سری لنکا کے آل راؤنڈر کامندو مینڈس نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف پہلے اوور میں دونوں ہاتھ سے بولنگ کرکے بیٹرز کو الجھن میں ڈال دیا۔انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سری لنکا کے کامندو مینڈس پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں پہلے اوور کے وسط میں پہلے سیدھے ہاتھ سے اور پھر الٹے ہاتھ سے بولنگ کروائی۔ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف سن رائزز حیدرآباد نے پہلے بولنگ کی۔اننگز کے 13ویں اوور کے لیے گیند مینڈس کو دی گئی، انہوں نے بائیں ہاتھ سے تین گیندیں اور پھر دائیں ہاتھ سے تین آف اسپن کیں۔مینڈس نے اوور اچھی لینتھ و لائن پر ختم کیا اور بیٹر کو شاٹ کھیلنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔

اسی اوور میں مینڈس نے چوتھی گیند پر وکٹ حاصل کی جب انہوں نے انگکرش راگھونشی کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ مینڈس اس سے قبل گزشتہ سال میچ میں سوریا کمار یادو اور رشبھ پنت کے خلاف ایک ہی اوور میں دونوں بازوؤں سے گیند کر چکے ہیں۔بازو بدلنے والے پچھلے کھلاڑی بھی سری لنکا کے باؤلر ہیشان تلکارتنے تھے جنہوں نے 1996 کے ورلڈ کپ میں کینیا کے خلاف ایسا کیا تھا۔فتح نے کے کے آر کو آئی پی ایل 2025 کے پوائنٹس ٹیبل پر چار میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچا دیا، جب کہ ایس آر ایچ دو پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…