منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 5  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو(این این آئی)بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف وہ کارنامہ کر دکھایا جو آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ میں کوئی کپتان نہ کر سکا۔ممبئی انڈینز کے خلاف لکھنو سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز اسکور کیے۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے کپتان ہاردک پانڈیا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 36 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔جس کے ساتھ ہی ہاردک پانڈیا آئی پی ایل میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے کپتان بن گئے۔ پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔204 رنز کے ہدف کے جواب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بناسکی۔یوں لکھنو سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کی بہترین بولنگ فیگرز 16 رنز دے کر 4 وکٹیں تھیں جو 2009 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان انیل کمبلی نے حاصل کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…