بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ڈیوڈ وارنر نے بھارتی فلم میں اپنے ڈیبیو کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا؟

datetime 29  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تیلگو زبان میں بننے والی کامیڈی فلم “رابن ہڈ” جو حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے، شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ فلم میں مشہور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی اپنی اداکاری کا آغاز کیا، جس کے باعث فلم مزید خبروں میں رہی۔

اس فلم کے مرکزی کرداروں میں نیتین اور سریلیلا شامل ہیں، تاہم ڈیوڈ وارنر کی خصوصی شرکت بھی فلم کی شہرت میں اضافے کا باعث بنی۔ اب ایک نئی خبر سامنے آئی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وارنر نے اس فلم میں اپنی مختصر مگر اہم انٹری کے لیے خطیر معاوضہ وصول کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرکٹ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ڈیوڈ وارنر کو “رابن ہڈ” میں اپنی پرفارمنس کے بدلے 3 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ مزید یہ کہ فلم کی شوٹنگ انہوں نے 2024 کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آخری سیزن کے دوران مکمل کی۔

یہ فلم 2024 میں بعض نامعلوم وجوہات کی بنا پر ریلیز نہیں ہو سکی تھی، تاہم بالآخر 28 مارچ 2025 کو بڑے پردے پر پیش کر دی گئی، جہاں یہ مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…