بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

علی ظفر پھر پی ایس ایل 10 کا ترانہ پیش کرنے کو تیار، علی ترین کا مایوسی کا اظہار

datetime 28  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا ترانہ ہر دلعزیز گلوکار علی ظفر کی آواز میں جلد جاری کیا جائے گا جس پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے اعتراض کا اظہار کھل کر کر دیا۔علی ترین نے پی ایس ایل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔انہوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ پی ایس ایل نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے بجائے ایک ہی فنکار پر انحصار کیوں کرتا ہے؟ملتان سلطانز کے مالک نے لکھا ہے کہ پاکستان کے پاس بہت سارے حیرت انگیز فنکار ہیں، پھر بھی تقریباً آدھے سے زیادہ ترانے ایک ہی درمیانی عمر کے گلوکار کو دے دیے گئے، اس کے باوجود کہ فرنچائزز کو فنکار کے حوالے سے خدشات ہیں۔

علی ترین نے لکھا کہ وہ اسے اب تک کا سب سے بڑا پی ایس ایل قرار دے رہے ہیں لیکن پھر بھی انہی آوازوں کو ری سائیکل کر کے پیش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے کے گلوکار کا اعلان ایک پوسٹر شیئر کر کے کر دیا ہے، جس کے مطابق اس سال بھی نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار علی ظفر پی ایس ایل کے گانے میں آواز کا جادو جگائیں گے۔علی ظفر اس سے قبل بھی متعدد بار پی ایس ایل کا ترانہ گا چکے ہیں۔گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل اینتھم ‘کْھل کے کھیل’ میں انہوں نے ہی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا ا?غاز 11 اپریل سے ہو گا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…