لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے 10ویں ایڈیشن کیلئے کپتان تبدیل کرلیا۔قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کراچی کنگز میں اب بطور عام کھلاڑی کے طور پر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے، پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں کپتانی کی ذمہ داری انہی کے سپرد تھی۔ورلڈکپ جیتنے والے تجربہ کار اوپنر ٹی20 کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ کیلئے مشہور ہیں، وہ کراچی کنگز کی قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پْرعزم ہیں، وارنر بگ بیش سمیت دنیا کی مختلف لیگز میں قیادت کرچکے ہیں۔
کراچی کنگز نے 13 جنوری کو حضوری باغ لاہور میں منعقدہ پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں کراچی کنگز نے اپنی پہلی ترجیح کے طور پر انھیں منتخب کیا تھا۔ٹیم انتظامیہ نے گزشتہ سیزن کے کپتان شان مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی زیر قیادت نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج آیا جس نے ٹیم کو نئی سمت دی۔فرنچائز اونر سلمان اقبال نے کہا کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں خوش آمدید کہنے پر بیحد خوش ہیں، ان کی بطور قائد اور بیٹر کارکردگی ہماری ٹیم کے ویژن سے مطابقت رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔