اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پی ایس ایل 10، کون سے کھلاڑی جزوی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے؟

datetime 25  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پی ایس ایل 10کا ری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج منگل کو ہو گا جس میں متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل ری پلیسمنٹ ڈرافٹ ورچوئل سیشن میں ہوگا جس میں فرنچائزز جزوی طور پر عدم دستیاب کھلاڑیوں کے متبادل کا انتخاب کریں گی۔5کرکٹرز چند میچز کیلئے اپنی فرنچائزز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

پشاور زلمی ناہید رانا اور کراچی کنگز لٹن داس کے متبادل کھلاڑی منتخب کریں گی۔ راسی وین ڈر ڈوسن، مارک چیپ مین اورکین ولیمسن چند میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پشاور زلمی کوربن بوش کی جگہ پورے سیزن کیلیے کھلاڑی کا انتخاب کریگی۔ایک ماہ سے زائد عرصہ تک جاری رہنے والی پاکستان سپر لیگ 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا جس کا فائنل 18 مئی کو کھیلا جائے گا۔سابق ایڈیشنز کی طرح اس بار بھی 6 ٹیمیں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گی۔پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 34 میچز ہوں گے جو ملک کے چار مختلف شہروں کراچی، لاہور، پنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ 10 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان 11 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل میچ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…