لیہ(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر کی شاندار کارکردگی پر ان کے اہلخانہ بھی خوش نظر آرہے ہیں، والدین نے بیٹے کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نواز کی محنت رنگ لے آئی۔
حسن نواز کی والدہ نے کہا کہ اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ان کی ہی نظر نہ لگ جائے۔پاکستانی اوپننگ بیٹر حسن نواز کے والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود حسن نواز نے اپنے سفر میں ہمت نہیں ہاری انہوں نے لیہ کے پسماندہ علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے اپنا سفر شروع کیا، بیٹے کی عمدہ کارکردگی پر بہت خوش اور اپنے رب کے شکرگزار ہیں۔