لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق قومی کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک ایک مرتبہ پھر سے والد بننے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑے کے ہاں اچھی خبر ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک شو سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ ثنا جاوید ماں بننے والی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ثنا کو اپنے قریب کھانے کیا اشیا کو دیکھ کر الٹی محسوس ہوتی ہے اور وہ وہاں سے دور ہوجاتی ہیں یہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ اداکارہ کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید اکثر اپنے شوخ رومانس سے مداحوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ جوڑے کو انٹرنیٹ صاوفین کی طرف سے یکساں نفرت اور محبت ملتی ہے۔