بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

عامر جمال کو سیاسی نعرے والا ہیٹ پہننے پر لاکھوں روپے جرمانہ

datetime 15  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا اور سب سے زیادہ جرمانہ عامر جمال کو ہوا۔قومی کرکٹرز کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز تک 30 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ جرمانہ عامر جمال کو ہوا، عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انٹرویو کے دوران ایسا ہیٹ پہنا جس پر سیاسی نعرہ درج تھا اور عامر جمال کو تقریباً 13 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا میں سیریز کے دوران تین کرکٹرز کو ہوٹل تاخیر سے واپسی پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوا جبکہ جنوبی افریقا میں بھی چار کرکٹرز کو کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوا تھا، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور عباس آفریدی سمیت کرکٹرز کو جرمانہ ہوئے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈسلپنری معاملات کرکٹ بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے، دنیا بھر کی طرح پی سی بی بھی ایسے معاملات پبلک نہیں کرتا کیونکہ ایسا کرنے سے کھلاڑیوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے اس لیے کرکٹ بورڈ اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…