بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنیکا فیصلہ

datetime 14  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سال کے آخر تک ہمیں پی ایس ایل کے لیے مزید 2 مزید ٹیمیں مل سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس وقت پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔ مزید 2 ٹیموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد 8 ہوجائیگی۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیرکا مزیدکہنا تھا کہ اس لیگ کا آغاز ایسے وقت ہوا تھا جب پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی تھی جسے واپس ملک میں لانا چیلنج تھا اور اب جب ہم اس میں کامیاب ہوچکے ہیں تو ہمارا اگلا ہدف ان چار شہروں (لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان) کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی میچز کروانا ہیں۔پی ایس ایل 2026 کے میچز پشاور سمیت دیگر نئے شہروں میں بھی کروائے جائیں گے۔

سی ای او پی ایس ایل نے یہ نہیں بتایا کہ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی مزید 2 ٹیمیں کونسی ہوں گی اور ان کے کیا نام ہوں گے۔دوسری جانب پی سی بی کے مطابق 2025 کے سیزن میں 8 اپریل کو پشاور پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔ راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سمیت 11 میچ ہوں گے جب کہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کریگا، کراچی اور ملتان پی ایس ایل کے پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…