منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

شاہد آفریدی نے شاداب کی ٹیم میں واپسی پر سوال اٹھادیا

datetime 11  مارچ‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹیم میں شاداب خان کی واپسی پر سوال اٹھادیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ لڑکے ٹیم میں کیسے واپس آتے ہیں یہ کسی کو معلوم نہیں، شاداب خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کونسی پرفارمنس دی ہے؟انہوں نے کہا کہ میرٹ کے اوپر جب فیصلے نہیں ہوں گے تو چیزیں ایسی چلیں گی، آج جو لڑکے ٹی20 سے باہر ہیں، وہ کل واپس آجائیں گے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل تقریب میں پی سی بی کا نمائندہ نہ بلانا بڑا سوال ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ہم سارا وقت تیاری کرتے ہیں اور آخر میں سرجری کرتے ہیں، ہماری کرکٹ کافی عرصے سے آئی سی یو میں ہے۔ جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے۔شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ہم بہت تیزی سے کپتان تبدیل کرتے ہیں، کپتان اور کوچز کو وقت دیں ان پر تلوار نہ لٹکائیں۔انہوں نے کہا کہ سرجریز پلیئرز کی ہو رہی ہیں مینجمنٹ خود کو بچا رہی ہے، کوچز اپنی نوکری بچانے کیلیے کھلاڑیوں پر الزام لگاتے ہیں، جب جیتتے ہیں تو کوچز کریڈٹ خود لیتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سلمان آغا ون ڈے کا اچھا پلیئر ہے، ٹی ٹوئنٹی میں اس کا اسٹرائیک ریٹ کم ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بہت مثبت آدمی ہیں، وہ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ کرکٹ کو نہیں جانتے یہی اُن کا مسئلہ ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا ہے کہ ایک کام کرلیں، 3 کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے، کرکٹ بورڈ بڑا کام ہے اس کیلیے مکمل وقت چاہیے ہوتا ہے، ایڈوائزر پر آپ نہیں چل سکتے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…