لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کا معاملہ آئی سی سی میںاٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پی سی بی آئی سی سے اختتامی تقریب میں سی ای اوسمیر احمد سید کو مدعو نہ کرنے پر پوچھے گا حالانکہ چیمپئِنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید دبئی میں موجود تھے ۔خیال رہے کہ دبئی میں موجودگی کے باوجود چیمپئِنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کو نمائندگی نہیں دی گئی تھی۔