بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی، بھارتی کپتان روہت شرما نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

datetime 5  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی کے بعد اہم اعزاز حاصل کرلیا۔منگل کو دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت نے آسٹریلیا کا 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔اس شاندار فتح کے بعد روہت شرما دنیا کے پہلے کپتان بن گئے جنہوں نے اپنی ٹیم کو چاروں بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹس(ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، چیمپئنز ٹرافی) کے فائنل میں پہنچایا۔ روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور پھر ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، دونوں میں اسے آسٹریلیا نے شکست دی۔ تاہم روہت کی کپتانی میں بھارت 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا اور وہ پھر جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار چیمپئن بنا۔اب روہت کی کپتانی میں بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی پہنچ گیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا روہت شرما کی قیادت میں بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل بھی جیت پاتا ہے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…