بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی شکست کا دعویٰ کرنے والے آئی آئی ٹی بابا کو تشدد کا سامنا

datetime 4  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں مہا کمبھ میلے سے مشہور ہونے والے ابھے سنگھ جنہیں آئی آئی ٹی بابا کہا جاتا ہے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے پانچویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جس کے حوالے سے بھارتی آئی آئی ٹی بابا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف میچ نہیں جیت سکتی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی آئی آئی ٹی بابا کو یکم مارچ کو نشر ہونے والے نجی چینل کے نیوز ڈیبیٹ پروگرام میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی شکایت انہوں نے بھارتی پولیس کو درج کروائی۔پولیس کے مطابق درج شکایت میں انہوںنے کہاکہ چند لوگوں نے نیوز روم میں داخل ہو کر مجھ پر حملہ کیا، مجھ سے بدتمیزی کی اور لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔رپورٹس کے مطابق آئی آئی ٹی بابا کا مطالبہ ہے کہ پولیس ان کی مزید شکایت درج کرے تاہم ایسا نہ کرنے پر آئی آئی ٹی بابا نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی آئی ٹی بابا اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے سیکٹر 126 کے علاقے میں پولیس چوکی کے باہر بیٹھ گئے۔بعد ازاں جب پولیس نے انہیں راضی کیا تو انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…