پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ابراہیم زادران نے چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کردی

datetime 26  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابراہیم زادران چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 326رنز کا ہدف دیا۔میچ میں افغانستان نے 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 325رنز بنائے۔ابراہیم زادران نے 146گیندوں پر 177رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12چوکے اور 6چھکے شامل تھے۔ابراہم زادران چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے ناتھن ایسٹل، بین ڈکٹ، سارو گنگولی اور اینڈی فلاور جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بین ڈکٹ نے رواں چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف 165رنز بنائے تھے، ناتھن ایسٹل نے 2004میں امریکہ کیخلاف 145رنز ناٹ آئوٹ بنائے تھے۔زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور نے 2002ء میں بھارت کے خلاف 145رنز بنائے تھے جبکہ سابق بھارتی بلے باز سارو گنگولی نے 2000ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف 141رنز بنائے تھے۔ مزید برآں یہ اننگز ابراہیم زادران کا بہترین انفرادی اسکور بھی بن گئی ہے جو اس سے پہلے 162رنز تھا، انہوں نے یہ اسکور 2022ء میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…