منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

سابق کرکٹر کا شاہین، حارث اور نسیم سے پیچھا چھڑا کر آگے بڑھنے کا مطالبہ

datetime 25  فروری‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)سابق کپتان محمد حفیظ نے شاہین، حارث اور نسیم سے پیچھا چھڑا کر آگے بڑھنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف بدترین کارکردگی پر قومی ٹیم کے بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔حالیہ انٹرویو میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تینوں فاسٹ بولرز نے 2023 کے ایشیا کپ کے بعد سے مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف تینوں 2023 کے ایشیا کپ، 50 اوور کے ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اب چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ انہوں نے خود کو ثابت نہیں کیا کہ وہ پاکستان کے لیے بڑے ٹورنامنٹ جیت سکتے تھے، اب آگے بڑھیں اور دوسرے بولرز جیسے محمد علی، خرم شہزاد، محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید اور میز حمزہ کو موقع دیں۔سابق کپتان نے کہا کہ یہ کھلاڑی اپنے مواقع کے منتظر ہیں وہ بھی پاکستانی ہیں اور ٹیم سے کھیلنے کے مستحق ہیں۔انہوں نے بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دس سال سے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں لیکن وہ بھارت کے خلاف ایک بھی فتح حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد نہیں کرسکے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دو میچز بھارت اور نیوزی لینڈ سے ہار چکی ہے اور آخری میچ پاکستان بنگلادیش سے کھیلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…