راولپنڈی (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دفاعی چمپئن و میزبان پاکستان کا سفر تمام ہوگیا، قومی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ، بنگلادیش کے خلاف گروپ میچ رسمی کارروائی ہوگی ۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کو شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم بھی باہر ہوگئی۔
گزشتہ روز بھارت سے 6وکٹ سے شکست کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے ایونٹ میں قومی ٹیم کی موجودگی کیلئے بنگلادیش سے امیدیں وابستہ کرلی تھیں۔نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے میچ کے اختتام کے ساتھ ہی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے سے سیمی فائنلسٹ بھارت اور نیوزی لینڈ بن گئے ہیں۔