ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں طلاق ، وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 21  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( این این اائی) بھارتی اسپن بولر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان اب باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں کی طلاق کی خبریں کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر میڈیا سے بات یا کوئی واضح پیغام جاری نہیں کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق حتمی سماعت باندرہ کی فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما دونوں خود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر جج نے ان دونوں کو آخری بار مشورہ کرنے کا بھی موقع دیا جس کے بعد دونوں نے تقریباً 45منٹ تک بات چیت کی جس کے بعد جج کو بتایا گیا کہ دونوں باہمی رضامندی سے الگ ہونا چاہتے ہیں۔عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما گزشتہ 18ماہ سے الگ رہ رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب طلاق لینے کی وجہ کے بارے میں پوچھا گیا تو دونوں نے کہا کہ مطابقت کے مسائل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام سنوائی اور کارروائی کے بعد جج نے جمعرات کو تقریبا شام 4:30بجے باضابطہ طور پر ان کی طلاق کا فیصلہ سنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما کی شادی دسمبر 2020 میں ہوئی تھی۔چہل نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا، ”خدا نے مجھے بے شمار بار بچایا ہے، میں تصور بھی نہیں کر سکتا کہ کتنی بار مجھے ایسی مشکلات سے نکالا گیا ہو گا جن کا مجھے علم بھی نہیں تھا۔دھنا شری نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ کیا یہ حیرت انگیز نہیں کہ خدا کس طرح ہماری فکروں اور آزمائشوں کو برکت میں بدل سکتا ہے؟ اگر آج آپ کسی چیز کے بارے میں پریشان ہیں، تو جان لیں کہ آپ کے پاس ایک انتخاب ہے، یا تو آپ پریشان رہ سکتے ہیں یا پھر سب کچھ خدا کے سپرد کر کے ہر چیز کے لیے دعا کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی ٹیم کے اسٹار آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کی بھی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ سے علیحدگی ہوئی تھی، دونوں کی شادی 2020میں انجام پائی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…