بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

datetime 20  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیدی۔گزشتہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور کیویز نے ول ینگ اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت 320 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب سے ہی پاکستان کا آغاز نہایتی مایوس کن رہا، بابراعظم نے 90 گیندوں پر 64 اور خوشدل شاہ کے 69 رنز کے علاوہ کوئی پلئیر ففٹی اسکور نہ کرسکا اور یوں پاکستانی اننگز محض 47.2 اوورز میں 260 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ہوم گراؤنڈ اور میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے، پاکستان کو اگلا میچ میں روایتی حریف بھارت کیساتھ دبئی 23 فروری کو کھیلنا ہے اس میچ میں گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار ہے۔

اگر قومی ٹیم کو شکست ہوئی تو وہ ایونٹ سے باہر ہوسکتے ہیں جبکہ پاکستان کو اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بنگلادیش اور بھارت کیخلاف میچز میں لازمی جیت درج کرنا ہوگی۔دو جیتوں کے علاوہ، پاکستان کو نیٹ رن ریٹ پر بھی نظر رکھنی ہوگی کیونکہ ایسا امکان ہوسکتا ہے کہ 3 ٹیمیں 2، 2 جیت کے ساتھ گروپ کا اختتام کریں تو نیٹ ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…