اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

”ہم تمہاری طرح گھٹیا نہیں”بھارتی جھنڈے تنازع پر پاکستان کا ردعمل وائرل

datetime 19  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) بھارتی میڈیا اور یوٹیوبرز کے احتجاج کے باعث بھارتیوں کے جھنڈا نہ لگانے کے اعتراض کو بھی پاکستان نے ختم کردیا۔بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر آگ بگولہ ہوگئے تھے۔اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا نہ ہونے پر تنقید کررہا تھا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پاکستانی صحافی نے نیشنل اسٹیڈیم کے اندر بھارتی ٹیم کے جھنڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے، ہمارے دل بڑے ہیں، آپ کی طرح گھٹیا نہیں۔

انہوں نے کیشپن میں بھارتی یوٹیوبرز اور صحافیوں کو بتایا کہ پڑوسی ملک کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی کی کوریج کیلئے درخواست کرنے والے تمام 7ہندوستانی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان میں اپنے میچز کھیلیں گی جبکہ انڈین ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز دبئی میں ہی کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ 23 فروری کو شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…