جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

چیمپئینز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی جھنڈا نظر نہ آنے پر بھارت میں ہنگامہ

datetime 17  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں چیمپئینز ٹرافی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وہیں کرکٹ ایرینا کی عمارت سے بھارتی جھنڈا نظر نہ آنے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے اس بات کی نشاندہی کی نیشنل بینک ایرینا سے بھارتی پرچم غائب ہے جبکہ باقی ٹیموں کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔

اس حوالے سے ویڈیو ایک بھارتی صارف کی جانب سے ایکس اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی جس نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔چیمپئینز ٹرافی کیلئے کراچی اسٹیڈیم نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے میچز کی میزبانی کرنے والا ہے۔ ایونٹ کے آغاز سے چند روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایونٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے جھنڈے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ بھارتی جھنڈا کہیں نظر نہیں آیا۔بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے کہاکہ انڈین ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر انہوں نے ایسا کیا کیونکہ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں انڈیا کے میچز کیلئے نیوٹرل وینیو دبئی ہوگا، جہاں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز کھیلے گی جبکہ اسی مقام پر پاک بھارت ٹاکرا بھی 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔چیمپئینز ٹرافی ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، افتتاحی مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔



کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…