پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی اور بھارتی لیجنڈز نے پاک بھارت میچ سے متعلق بڑی پیشگوئیاں کردیں

datetime 16  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان اور بھارت کا چیمپئنز ٹرافی میں 23فروری کو اہم ٹاکرا ہوگا، پاکستان اور بھارت کے لیجنڈز کھلاڑیوں نے فیورٹ ٹیم، اسٹار بیٹرز اور بولرز سے متعلق اہم پیشگوئیاں کردیں جبکہ یہ بھی بتادیا کہ کون فاتح ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے سابق لیجنڈز نے چیمپئنز ٹرافی میچ کے اسٹار کھلاڑیوں اور فیورٹ ٹیم کی پیشگوئیاں کردیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025میں پاکستان اور بھارتی لیجنڈز نے اپنی پیشگوئیوں میں بتادیا کہ کون ہوگا پاک بھارت ٹاکرے کا ہیرو؟۔پاک بھارت میچ میں سب سے زیادہ رنز کون بنائے گا؟، پاکستانی لیجنڈز کی نظر میں بابر اعظم جبکہ بھارتی ٹیم میں شبمن گل اور روہت شرما اسٹار ہوں گے۔وکٹوں کی دوڑ میں شاہد آفریدی نے شاہین شاہ کو فیورٹ قرار دیدیا۔

انضمام الحق نے حارث رف کو جبکہ یوراج سنگھ کی نظر میں محمد شامی جبکہ سدھو نے اسپنرز کو اہم قرار دیدیا۔میچ ونر کون ہوگا؟، کے سوال پر شاہد آفریدی اور انضمام نے فخر اور رضوان پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ بھارتی لیجنڈز نے ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت کو اہم قرار دیا۔شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے سعود شکیل کو پاکستان کا اہم نوجوان کھلاڑی قرار دیا۔یوراج سنگھ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فیورٹ ٹیم کا ٹیگ دے دیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…