بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نسیم شاہ کا جڑواں بھائی بھارت میں مل گیا

datetime 15  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کے بھارتی ہم شکل نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔بحث و مباحثے کی امریکی ویب سائٹ ریڈیٹ پر ایک صارف کی جانب سے بھارتی یوٹیوب شو ‘انڈیا گاٹ لیٹنٹ’ سے متعلق تنازع پر ویڈیو شیئر کی گئی۔اس ویڈیو میں ایک شخص انڈیا گاٹ لیٹنٹ پر عائد پابندی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہا تھا۔

مذکورہ شخص متعلقہ افراد کو یہ کہتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہا کہ بھارت میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں جو حکومت کی توجہ کے منتظر ہیں لیکن حکومت ان مسائل کو چھوڑ کر انڈیا گاٹ لیٹنٹ پر پابندی عائد کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو نے منظرِ عام پر آتے ہی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔صارفین مذکورہ شخص کے خیالات و باتوں سے زیادہ اس کے چہرے پر توجہ دے رہے ہیں، جو پاکستانی بالر نسیم شاہ سے حیرت انگیز مشابہت رکھتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی صارفین اس کشمکش میں مبتلا ہو گئے کہ پاکستانی فاسٹ بالر بھارتی تنازع پر بات کیوں کر رہے ہیں؟ایک صارف نے ویڈیو میں موجود شخص کو نسیم شاہ سمجھ کر لکھا کہ بھارت کے تنازعات میں نہ پڑیں اور اپنی کرکٹ پر توجہ دیں جبکہ ایک اور صارف نے سوال پوچھا کہ کیا یہ شخص نسیم شاہ کا گمشدہ بھائی ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…