بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کردیا، وجہ سامنے آگئی

datetime 13  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔شاہین آفریدی پر 25فیصد میچ فیس کا جرمانہ جبکہ سعود شکیل اور متبادل کھلاڑی کامران غلام میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ شاہین آفریدی جان بوجھ کر جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو بریٹزکی کے راستے میں آئے، انہوں نے غیر مناسب انداز سے باڈی کنٹیکٹ کیا اور بحث بھی کی۔آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعود شکیل اور کامران غلام نے آٹ کر کے ٹیمبا باووما کے قریب جا کر سیلیبریٹ کیا۔واضح رہے کہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوئی تھی۔پہلا واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 28ویں اوور میں پیش آیا جب مہمان ٹیم کے نوجوان بیٹر بریٹزکی ایک رن لینے کے لیے نان اسٹرائیکنگ اینڈ کی جانب دوڑے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹکرا گئے، اس پر پاکستانی فاسٹ بولر غصہ ہوگئے اور انہوں نے بریٹزکی سے کچھ کہا جس پر دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

دوسرا واقعہ اگلے ہی اوور میں پیش آیا جب سعود شکیل نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو رن آئوٹ کیا۔اس پر اسکوائر لیگ سے کامران غلام جنوبی افریقی کپتان کے سامنے آکر جارحانہ انداز دکھانے لگے۔ باووما کو ڈائرکٹ تھرو پر رن آئوٹ کرنے والے سعود شکیل نے تو حد ہی کردی، بالکل باووما کے سامنے آکر شور مچایا اور ان کا راستہ روکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…