بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 13  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔صائم ایوب نے حال ہی میں لندن میں ایک فنڈ ریزینگ ایونٹ میں شرکت کی تھی۔نوجوان کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی ایک میچ وننگ پرفارمنس کے بعد شائقین کرکٹ کے دل جیتے تھے۔وہ انڈر 19 کرکٹ میں بھی پاکستانی اسکواڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔صائم ایوب پی ایس ایل اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم دونوں میں گرین شرٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں۔نوجوان کھلاڑی ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں ہیں جہاں ٹخنے کی سرجری کے بعد اب ان کا ری ہیب جاری ہے۔

گزشتہ دنوں انہیں ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں دیکھا گیا جہاں ہانیہ عامر بھی شریک تھیں۔ایونٹ کے بعد ایک خاتون مداح نے ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش کی تاہم اپنے دوستوں سے کہا کہ ویڈیو بنالو جس پر صائم ایوب آمادہ نہیں ہوئے اور وہاں سے جانے لگے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی کے وہاں سے جانے پر خاتون نے ان کے ساتھ بدکلامی شروع کردی۔خاتون نے انتہائی بدتمیزی سے کہا کہ اگر آپ دو منٹ بات کرلیں گے، تصویر کھنچوالیں گے تو کچھ نہیں ہوجائے گا۔

اس پورے دورانیہ میں صائم ایوب نے ایک لفظ بھی نہیں کہا جب کہ خاتون مسلسل انہیں باتیں سناتی رہیں۔بعدازاں کھلاڑی نے ان سے کہا کہ رک جاتا ہوں، تو مداح نے انہیں جانے کے لیے کہہ دیا۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نوجوان کھلاڑی کے حق میں سامنے آئے ہیں۔کوئی کہہ رہا ہے کہ صائم ایوب کی جگہ شعیب اختر کو ہونا چاہیے تھا۔ایک صارف نے کہا کہ جب ہماری خواتین ذرا سی مغربی طرز کی ڈریسنگ کرلیتی ہیں تو خود کو لیڈی ڈیانا سمجھنے لگتی ہیں۔ایک خاتون نے مداح پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ چلا کیوں رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…