منگل‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2026 

اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

datetime 30  جنوری‬‮  2025 |

گال(این این آئی)آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ کر لسٹ میں پہلی جگہ حاصل کر لی۔اسٹیو اسمتھ نے گال میں گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کیے، ساتھ ہی انہوں نے سنچری بھی اسکور کی جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی۔انہوں نے ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے اور وہ 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔بات یہیں ختم نہیں ہوئی اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف جو سنچری بنائی وہ ان کے کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے ملک سے باہر بنائی۔اپنے ملک سے باہر سنچری بنانے کے بعد اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی کا اپنے ملک کے علاوہ دوسرے ممالک میں سب سے زیادہ سنچری اسکور کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل ویرات کوہلی بھارت سے باہر سب سے زیادہ 16 ٹیسٹ سنچری بنا چکے تھے۔علاوہ ازیں 35 سالہ بیٹر اپنے ہم وطن کھلاڑی رکی پونٹنگ، ایلن بورڈر، اسٹیو واگ کے ساتھ 10 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ 15 ہزار 921 رنز بنا کر بھارت کے سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…