جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شاہین آفریدی ڈراپ ہونے لگے،ٹیسٹ کرکٹ میں مستقبل خطرے میں پڑ گیا

datetime 13  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے سے ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کو 2024 کے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان کے آخری 12 ٹیسٹ میں سے 8 میں ڈراپ یا آرام دیا گیا تھا۔ سلیکٹرز کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ دونوں کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سلیکٹرز چاہتے ہیں کہ شاہین اور یہاں تک کہ نسیم بھی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا بہترین مظاہرہ کریں کیونکہ یہ 50 اوور کا مقابلہ ہے اور ہم دفاعی چیمپئن ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو جاری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی تھی جبکہ اسی وقت جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز جاری تھی۔سلیکٹرز نے تیز گیند باز نسیم شاہ، میر حمزہ، محمد عباس اور عامر جمال کو بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا حالانکہ وہ جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی سیریز میں ٹیم کا حصہ تھیجبکہ پاکستان اس سیریز کے دونوں میچ میں ہار گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…