جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

عاقب جاوید کی چھٹی

datetime 10  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کے لیے سابق انگلش فاسٹ بولر ڈیرن گف کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے لیے انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بالر ڈیرن گف کی بطورر ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی ہیں اور ڈیرن گف بھی ایک بار پھر اپنے اس رول کو ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اْنھوں نے اس سے قبل بھی گلوبل سپر لیگ 2024 کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیا تھا۔ گلوبل سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کی ٹیم نے ان کی نگرانی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن ہی میں فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔54 سالہ ڈیرن گف نے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا ہے، انہوں نے 1994 سے 2006 تک انگلینڈ کی ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے 2020 میں انگلینڈ کے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات دیں اور بعد میں یارکشائر میں کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پربھی کام کیا۔ڈیرن گف کے مطابق میں لاہور قلندر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، ٹیم کا جذبہ اور توانائی شاندار ہے جبکہ اس کا ناقابل یقین فین بیس ایسی چیز ہے جس کی مثال نہیں ملتی، پی ایس ایل ایک زبردست پلیٹ فارم ہے جس میں قلندرز جیسی ایک شاندار ٹیم موجود ہے اور میں قلندرز کو اس سیزن میں کامیابی کی ایک نئی بلندیوں پر پہچانے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس اسکواڈ کی صلاحیت پر یقین ہیاور ہم مل کر قلندرز کو کامیابی دلانے اور اپنے مداحوں کا فخر بننے لیے سخت محنت کریں گے، اپنے مداحوں کی زبردست حمایت کے ساتھ ہم اس سیزن میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے کہا کہ ڈیرن گف ایک شاندار لیڈر ہیں جو صحیح معنوں میں لاہور قلندرز کی ثقافت اور روح کو سمجھتے ہیں، گلوبل سپر لیگ کے دوران ان کی خدمات بہت قیمتی تھیں، ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں ہماری ٹیم کی اْن کی قیادت میں کھیلنے کے لیے تیار ہے۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے سابق ہیڈ کوچ عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم میں ذمہ داریاں ملنے کے باعث لاہور قلندرز کی کوچنگ سے علیحدہ ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…