پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

رضوان کو جو ٹیم دی اس میں کوئی میچ ونر نہیں، رمیز راجہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)سابق چیئرمین پی سی بی و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گیری کرسٹن کے استعفیٰ اور محمد رضوان کو کپتان بنانے پر ردعمل دے دیا۔سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ محمد رضوان کو جو ٹیم دی گئی ہے اس میں میچ ونر بھی نہیں ہے، بابر اعظم سے پوچھنا چاہیے تھا کہ وہ آرام چاہتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان وائٹ بال میں پاکستان ٹیم کی ضرورت ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کو کوچ گیری کرسٹن کے تجربے کی ضرورت تھی، گیری کے معاملے پر کرکٹ بورڈ کو وضاحت دینی چاہیے۔گزشتہ روز سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے وی لاگ میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شرلی چھوڑ دی گئی، مقصد کسی کو نیا دکھانا نہیں تھا، شان کو بیٹنگ میں غلطیاں دور کرنے کا کہا تھا، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔رمیز راجہ نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے پاکستان ٹیم زندہ ہی سوشل میڈیا پر ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ مجھ پر دباؤ رکھنیکے لیے سیاست کی جاتی ہے، جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلے وہ کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…