جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

شان مسعود کو شاندار کارکردگی پر تحفہ مل گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی پر تحفہ مل گیا۔ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف کپتان شان مسعود نے 177 گیندوں پر 151 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 13 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، انہیں جیک لیچ نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

اس سنچری کے ساتھ شان مسعود ٹیسٹ کرکٹ میں 2000 رنز مکمل کرنے والے 34ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں جبکہ وہ تیسرے قومی کپتان ہیں جنہوں نے ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی شان کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے اور انہیں پیش کیے گئے تحفے کی ویڈیو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شان مسعود کو ‘جرسی’ بطور تحفہ دی گئی ہے جس میں ‘شان 2000’ درج ہے۔علاوہ ازیں قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بھی پاکستان کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور بیٹرز کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…