بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

محلے کی ٹیم بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہتر ہے’دانش کنیریا

datetime 26  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سابق لیگ سپنر دانش کنیریا نے پی سی بی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محلے کی ٹیم بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہتر ہے۔ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ لیگ سپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا معیار اتنا کم ہے کہ ایک محلہ کی ٹیم بھی ان سے بہتر ہے اور یہ سب پی سی بی کی وجہ سے ہے اور خراب کارکردگی پر بورڈ کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہئے۔

دانش کنیریا کا مزید کہنا تھاکہ کپتان کی کرسی اور پی سی بی میں چیئرمین شپ دماغوں کو خراب کرتی ہے، 2017ئ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فتح دلوانے والے سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو قیادت دینا پی سی بی کا غلط فیصلہ تھا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سرفراز احمد کی اچھی کپتانی کے باوجود بابراعظم کو قیادت کی ذمہ داری کیوں سونپی گئی؟ کپتان وہ ہوتا ہے جو دباؤ کو اپنے کندھوں پر رکھ کر ٹیم کو آگے لے کر جاتا ہے، بدقسمتی سے بابر اعظم اورشان مسعود ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔کنیریا نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز ضرورت پڑنے پر مسلسل اپنا کردارادا کرتے ہیں، شبمن گل، رشبھ پنت، روی چندرن اشون سمیت سبھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارت عالمی معیار کی ٹیم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…