منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کا الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

datetime 23  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود نے بھی الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔اپنے بیان میں قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، تمام الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹیالزام لگا کرعوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ مایوس کن اور خطرناک ہے، شواہد کے بنا بات کرنا قانونی جرم ہے،ایسے تمام لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔اظہر محمود نے کہا کہ جھوٹیالزامات لگا کرسوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کا عمل ناقابل قبول ہے، مجھ پر اور میری فیملی پر بے بنیاد الزام لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے بھی الزامات لگانے والے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کے فیصلے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔کپتان کے قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے، ان کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو لیگل نوٹس بھجوانے کا امکان ہے، بابر نے اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…