ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

ایک وقت تھا جب والد کے پاس بیٹ لینے کے بھی پیسے نہیں تھے،والد سے گراؤنڈ کے اندر بھی مار پڑی تھی،بابراعظم

datetime 7  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بال پکر سے لے کر قومی ٹیم کے کپتان بننے تک انہیں بہت کچھ برداشت کرنا پڑا، کافی قربانیاں دیں، اس سفر میں ان کے والد کا بہت اہم کردار تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے اپنے کرکٹ کے سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات، محنت اور قربانیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

کپتان سے سوال کیا گیا کہ ون ڈے کرکٹ ٹیم میں جب پہلی بار شامل ہوئے تو بابر اعظم کے کیا جذبات تھے؟بابر اعظم نے کہا کہ جب قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کیلئے پہلی بار کال آئی تو میں فیملی کے ساتھ گھر میں بیٹھا تھا، خبر سننے کے بعد میں اور میرے والدین سمیت پوری فیملی بہت پرجوش تھی۔ انہوں نے کہاکہ جب پہلی بار قومی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی بن کر میدان میں اترا تو مجھے وہ دور یاد آگیا جب میں بال پکر کے طور پر کام کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جنوبی افریقہ کے خلاف جب ہمارا آخری ٹیسٹ میچ تھا اس وقت پہلی بار میں بالنگ کرنے آیا تھا، وہ میرے لیے یادگار لمحہ تھا، اس وقت میری خواہش تھی کہ مجھے بھی پاکستان کیلئے کچھ کرنا اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا ہے، بس یہیں سے میں نے اپنا جذبہ بلند کیا اور دن رات محنت کی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ٹاپ پلئیرز نیشنل اکیڈمی جاتے تھے، میری بھی خواہش تھی کہ میں وہاں جاں لیکن سلکیٹ نہیں ہوسکا، میں نے سوچا اس اکیڈمی میں داخل ہونے کے لیے بہترین پرفارمنس دینی پڑے گی۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اکیڈمی جانے کے لیے بہت محنت کی، صبح 11 بجے جاتا تھا اور مغرب کے بعدگھر واپس آتا تھا، اس وقت پیسے نہیں ہوتے تھے تو کبھی پیدل اور کبھی بس میں سفر کیا تھا۔بابر اعظم نے کہا کہ جب پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو مختلف احساس ہوتا ہے، لوگوں کی توقعات بڑھ جاتی ہیں، اپنے آپ کو منوانا ہوتا ہے، ٹیم میں لوگوں کے دل جیتنے ہوتے اور بہت دبا ہوتا ہے، اس وقت سینئر پلئیرز سے مجھے مدد ملی۔

انہوں نے کہاکہ اپنے کرئیر کے دوران بہت سی قربانیاں دیں ہیں، جب ٹرائی اینگل سیریز چل رہی تھیں تو فیملی کے قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوگیا تھا، ان کے جنازے میں نہیں جاسکا، کپتان نے کہا کہ وہ میرا لیے مشکل وقت تھا، والد سے کہا تھا میں نہیں کھیل سکتا، واپس آرہا ہوں لیکن والد نے منع کردیا کہ نہیں مجھے پاکستان کیلئے کھیلنا ہے۔بابر اعظم نے بتایا کہ جب میں اسلام آباد میں تھا اور میچ کے دوران فیلڈنگ کررہا تھا، تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے دادی کا انتقال ہوگیا ہے، لیکن جتنی دیر میں گھر پہنچا تو جنازہ اٹھ چکا تھا۔

کپتان نے کہا کہ میرے کرئیر کے دوران میری فیملی نے بہت قربانیاں دیں ہیں، ایک روز میں نے والد سے فرمائش کی کہ مجھے بیٹ (bat) چاہیے، تو والد نے کہا کہ پیسے نہیں ہیں، اس وقت والدہ نے مجھے تقریبا 3 ہزار روپے دیے اور اسی پیسوں سے بیٹ لیا، اسی بلے سے میں کئی سالوں تک کھیلتا رہا۔بابر اعظم نے کہاکہ کرکٹ کے سفر میں والد کا بہت اہم کردار ہے، ہم دونوں ہر میچ دیکھنے جاتے تھے، جب میں غلطی کرتا تھا تو مار بھی پڑتی تھی، یہاں تک کہ گرانڈ میں بھی مار پڑی ہے، ان کی یہی سختی میرے لیے بہت مددگار ثابت ہوئی ہیں، میری خوش قسمتی ہے کہ میرے پاس ایسے والدین ہیں۔

بطور کپتان دبا سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سیکھ کر نہیں آتا، ٹرائی کرکے ہی سیکھتے ہیں، میں نے بھی آہستہ آہستہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا، لوگوں کی باتوں پر توجہ نہیں دیتا، اپنا بہتر کرنے پر توجہ دیتا ہوں۔بابر نے کپتانی سنبھالنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب کپتان بنا تو پہلا سال تھوڑا مشکل تھا کیونکہ اس وقت ایک وقت میں بہت ساری چیزیں چل رہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ بطور کپتان میں نے چیزوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی،

میں نے سیفی بھائی (سرفراز احمد) سے سیکھا کہ وہ ٹیم کو کیسے لے کر چل رہے تھے، میں میدان کے اندر اور باہر ان کا کھلاڑیوں کے ساتھ برتا دیکھتا تھا اور ان سے سوالات پوچھتا تھا اور اسی طرح مجھے مدد ملے ملی۔بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان آپ پر بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں کیونکہ کھلاڑی صرف اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دیتا ہے لیکن کپتان کو پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے، اب میں اپنی ذمہ داریوں پر دبا محسوس نہیں کرتا۔اپنے کیریئر کے اگلے مقصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…