منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر

datetime 17  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد میں پراپرٹی ویلیوایشن ریٹس مزید کم کرتے ہوئے تیسری مرتبہ نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تاجروں کے مطالبے پر اسلام آباد کی پراپرٹی کی ویلیو کے ازسرنو ریٹ جاری کئے گئے، مختلف سیکٹرز میں جائیدادوں کی قیمتوں میں 33 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹر بی 17 میں قبضہ والے پلاٹس کی قیمت 30 ہزار روپے سے کم کر کے 21 ہزار روپے فی گز جبکہ بغیر قبضہ پلاٹس کی قیمت 15 ہزار سے کم کرکے 10 ہزار 500 روپے فی مربع گز مقرر کر دی گئی ہے،اسی طرح سی 14 میں ویلیوایشن 30 ہزار سے کم کر کے 21 ہزار روپے فی مربع گز، سی 15 میں 25 ہزار سے کم کر کے 17 ہزار 500 روپے، اور سی 16 میں 20 ہزار سے کم کر کے 14 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔ڈی 12 میں ویلیوایشن ایک لاکھ 30 ہزار سے کم کر کے 91 ہزار روپے جبکہ ڈی 13 میں 16 ہزار سے کم کر کے 11 ہزار 500 روپے فی مربع گز کر دی گئی ہے، سیکٹر ای 12 میں یہ شرح 56 ہزار سے کم کر کے 39 ہزار 200 روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ایف 15 میں بغیر قبضہ فارم ہاؤسز کی ویلیوایشن بھی کم کی گئی ہے، جہاں قیمت 20 ہزار سے کم کر کے 12 ہزار 500 روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے۔سیکٹر جی 13 میں پلاٹس کی ویلیوایشن ایک لاکھ سے کم کر کے 70 ہزار روپے جبکہ جی 14 میں 45 ہزار سے کم کر کے 31 ہزار 500 روپے فی مربع گز کر دی گئی ہے، جی 16 میں 15 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار 500 روپے اور جی 17 میں 25 ہزار سے کم کر کے 17 ہزار 500 روپے فی مربع گز مقرر کئے گئے ہیں،اسی طرح آئی 11 میں پلاٹس کی قیمت 40 ہزار سے کم کر کے 28 ہزار روپے اور آئی 14 میں 40 ہزار سے کم کر کے تقریباً 28 ہزار 500 روپے فی مربع گز کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ای 7 میں ویلیوایشن ریٹ 2 لاکھ 25 ہزار روپے فی مربع گز پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ایف 6 اور ایف 7 میں بھی ویلیوایشن 2 لاکھ 10 ہزار روپے فی مربع گز کی سطح پر برقرار ہے۔ایف بی آر کے اس اقدام کو رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرگرمی بڑھانے اور ٹیکس وصولی کے عمل کو بہتر بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…