بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

روس جانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

datetime 17  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ماسکو: روس نے ہنر مند غیر ملکی افراد کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے ”امپیٹریشن“ پروگرام کے تحت ایک جدید آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا ہے،

جس کے ذریعے اہل امیدواروں کو ملازمت کے مواقع کے ساتھ شہریت حاصل کرنے میں بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے باصلاحیت اور پیشہ ور افراد کو روس میں مستقل رہائش اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جو کسی نہ کسی شعبے میں مہارت رکھتے ہیں اور روس منتقل ہو کر کام کرنا چاہتے ہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ درخواست دہندگان کے لیے پیشہ ورانہ قابلیت کے ساتھ ساتھ روسی ثقافت اور روایات کا احترام بھی ضروری ہوگا۔درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر آن لائن رکھا گیا ہے، جس میں امیدواروں کو اپنی تفصیلی سی وی، تعلیمی اسناد اور پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹس جمع کروانے ہوں گے۔ ابتدائی جانچ کے بعد اہل امیدواروں کا آن لائن انٹرویو لیا جائے گا، جبکہ درخواست پر حتمی فیصلہ تقریباً 125 دن کے اندر کیا جائے گا۔کامیاب درخواست گزاروں کو ویزا کے حصول میں سہولت، رہائش کے انتظامات اور معاشرتی طور پر ہم آہنگ ہونے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہر فرد کے لیے ایک ذاتی مینیجر مقرر کیا جائے گا جو مختلف انتظامی امور میں رہنمائی کرے گا۔

جن امیدواروں کی درخواست منظور نہیں ہو پائے گی، وہ سیاحتی ویزا یا ہائی کوالیفائیڈ اسپیشلسٹ (HQS) کیٹیگری کے تحت دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں، تاہم اسی پروگرام میں دوبارہ اپلائی کرنے کے لیے ایک سال انتظار کرنا ہوگا۔یہ اقدام روس کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ عالمی سطح پر ہنر مند افرادی قوت کو اپنی معیشت کے فروغ کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…