بدھ‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2026 

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اہم فیصلہ ریاض میں کیا گیا، جو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کے تحت سامنے آیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس پیکیج میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع شامل ہے، جبکہ مزید 3 ارب ڈالر کے نئے فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس طرح سعودی تعاون کی مجموعی مالیت 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کا مظہر ہے۔

یہ مالی سہارا ایسے وقت میں دیا جا رہا ہے جب پاکستان کو معاشی دباؤ اور عالمی اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی بلکہ مالی استحکام میں بھی بہتری آئے گی۔سعودی قیادت نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں بھی پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا، جس کے مثبت اثرات عوام تک پہنچیں گے۔



کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…