جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

18سے 23اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری

datetime 16  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی)نے ملک کے مختلف حصوں میں 18سے 23اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

این ای او سی کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب میں 18اور 19اپریل کے دوران وقفے وقفے سے گرج چمک اور آندھی، طوفان کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور اور ڈیرہ غازی خان سمیت گرد و نواح میں تیز ہواں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔جنوبی پنجاب میں زیادہ تر موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 18، 19اور 23اپریل کو چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔بلوچستان کے شمالی اور مغربی اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، تربت، خضدار اور قلعہ سیف اللہ میں 18، 19، 22اور 23اپریل کو گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گوادر اور ساحلی علاقوں میں 19، 20اور 23اپریل کو تیز ہواں اور ہلکی بارش کا امکان جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔سندھ کے علاقوں خیرپور، سکھر، حیدرآباد، عمرکوٹ، مٹھی، بدین، کراچی اور کیٹی بندر میں 19اور 20اپریل کو آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ متعدد اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، ملاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، پشاور، صوابی اور وزیرستان میں بارش اور آندھی کا امکان، بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر برفباری بھی متوقع ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں استور، گلگت، سکردو، دیامر، غذر، ہنزہ، نگر، مظفرآباد، وادی نیلم، ہٹیاں بالا، باغ، حویلی اور پونچھ میں 18، 19، 22اور 23اپریل کو تیز ہواں اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

این ای او سی کے مطابق تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔الرٹ میں کہا گیا کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیاح شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔این ای او سی کے مطابق عوام بروقت معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپپاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹسے رہنمائی لیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…