جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

باکسنگ اور مارشل آرٹ انڈسٹری کی پاکستانی مصنوعات بھی بیرون ممالک چھا گئیں

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)باکسنگ اورمارشل آرٹ کے شعبے میں استعمال ہونے والی مصنوعات پاکستان سے دنیا کے اہم ممالک میں برآمد کی جانے لگیں،سیالکوٹ جسے کھیلوں کے سامان کی تیاری میں پہلے ہی فوقیت حاصل تھی اب باکسنگ اورمارشل آرٹ کے سامان کی تیاری کی دوڑ میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرگیا ہے ۔ اس ضمن

میںسیالکوٹ کے نوجوان ایکسپورٹراورجان پاک انڈسٹریز کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر شایان احمد باجوہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں کیلئے پسندیدہ باکسر بن گئے ہیں کیونکہ پاکستانی نوجوانوں نے عامر خان کو آئیڈیل بناتے ہوئے باکسنگ کا شعبہ اپنانا شروع کردیا ہے۔دوسری جانب مارشل آرٹ کے شعبے میں بھی نوجوانوں نے قدم بڑھالیا ہے اور نوجوانوں میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جو اپنے تحفظ کیلئے مارشل آرٹ کا فن حاصل کررہی ہیں۔شایان باجوہ نے بتایا کہ باکسنگ کے شعبے میں استعمال ہونے والی تمام ہی مصنوعات سیالکوٹ میں تیار ہورہی ہیں جن میں باکسنگ یونیفارم، پنچنگ بیگ،ا سپیڈ بال،باکسنگ گلفس،فوکس پیڈ،مکس مارشل آرٹ اسیسریز،جم اسیسریز اوردیگر آئٹمز شامل ہیں اور یہ تمام ہی مصنوعات دنیا بھر میں میڈ ان پاکستان کے نام سے فروخت ہورہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں ٹریک سوٹ بھی تیار ہورہا ہے لیکن ہمارے ادارے نے ٹریک سوٹ اورایکٹوویئرزکا اپنا برانڈمتعارف کرادیا ہے،یہ ٹریک سوٹ برطانیہ،کینیڈا،یو اے ای ،امریکا اوردیگر ممالک کو برآمد کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ممالک باکسنگ اور مارشل آرٹ میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی روز بروزبڑھتی ہوئی مانگ کے پیش

نظرمذکورہ دونوں شعبوں سے وابستہ انڈسٹری میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور سیالکوٹ سے 15سے 20 کمپنیاں بڑے پیمانے پر باکسنگ اور مارشل آرٹ کی پروڈکٹس ایکسپورٹ کررہی ہیں جبکہ لاتعداد چھوٹی کمپنیاں بھی اس کاروبار سے وابستہ ہیں ،وینڈر امڈسٹری کا روزگار بھی ترقی کررہا ہے اورکھلوں کے ساامان تیار کرنے

والی صنعتوں میں سے25فیصد افراد کا روزگارباکسنگ اور مارشل آرٹ انڈسٹری سے منسلک ہے،ہم باکسنگ اور مارشل آرٹ مصنوعات امریکا،سعودی عرب،برطانیہ ، کنیڈا ،مڈل ایسٹ سمیت دیگر ملکوں کو ایکسپورٹ کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عامرخان نے باکسنگ کے شعبے میں پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرلی ہے جہاں اعلیٰ

پیمانے پر باکسنگ سکھائی جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا اسکوپ بڑھ رہا ہے اورنوجوانوں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ بھی ہورہا ہے ،باکسنگ میں استعمال ہونے والی مصنوعات کوالٹی کے اعتبار سے پاکستان کے حریف ممالک میں چائنا،تھائی لینڈ قابل ذکر ہیں لیکن اعلیٰ ترین معیار میں پاکستان کو اولیت حاصل ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…