ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے حیران کن ورلڈریکارڈز

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے کئی اتار چڑھا ئودیکھے ہیںلیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کئی ایسے حیران کن عالمی اعزازات کی مالک ہے جنہیں حاصل کرنے کی خواہش دنیا کے ہر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میں موجود ہے۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے،سال 2006 کے دوران ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد یوسف کے پاس ہے، انہوں نے اس سال 1788 رنز بنائے،اس کے علاوہ اسی سال انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا- سال 2006 کے ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 9 سنچریاں بنائیں،1997 میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ثقلین مشتاق نے 69 وکٹیں لے کر اپنے نام کیا-ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک کرنے کا ریکارڈ دو پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس ہے،وسیم اکرم اور محمد سمیع دونوں ہی یہ اعزاز رکھتے ہیں،جلال الدین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سے پہلے ایک ساتھ تین کھلاڑی آئوٹ کرنے والے بائولر تھے، انہوں نے یہ اعزاز 1982 میں حاصل کیا-ایک ہی گرائونڈ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستانی بائولر وسیم اکرم کے پاس ہے۔

انہوں نے شارجہ کے گرائونڈ میں 77 میچوں میں 122 وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ قائم کیا،ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کپتان ہوتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ وقار یونس کے پاس ہے، انہوں نے 2001 میں 36 رنز دے کر انگلینڈ کے 7 کھلاڑی آئوٹ کیے۔

جاوید میانداد کو مسلسل نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 1987 میں مارچ سے لے کر اکتوبر تک مسلسل 9 نصف سنچریاں بنائیں،ایک روزہ میچوں میں بغیر کسی سنچری کے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ مصباح الحق کے پاس ہے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ 42 نصف سنچریاں قائم کر کے اپنے نام کیا،سب سے زیادہ طویل ترین ٹیسٹ اننگ کھیلنے کا اعزاز لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پاس تھا- انہوں نے1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 970 منٹ تک بیٹنگ کی-



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…