محمد عامرکے ٹیم کو جوائن کرنے میں حائل پہلی رکاوٹ دور ہوگئی

27  جولائی  2020

لاہور ( آن لائن  ) فاسٹ بولر محمد عامر کے ٹیم کو جوائن کرنے میں حائل پہلی رکاوٹ دور ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، بائیو اسکیور ایس او پیز کے تحت ٹیم کو جوائن کرنے سے پہلے ایک ٹیسٹ مزید منفی آنا لازمی ہے۔ محمد عامر کا دوسرا ٹیسٹ پیر کو متوقع ہے، ان کے ساتھ ڈربی پہنچنے والے مساجر محمد عمران نے منفی رپورٹ کے بعد ٹیم کو

جوائن کرلیا ہے، ان کی پہلے ایک مثبت رپورٹ پاکستان میں آچکی ہے۔اطلاعات کے مطابق جو ایک مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکا ہو، اس کی قوتِ مدافعت بڑھ جاتی ہے اور ایسے شخص کی برطانیہ میں آنے کے بعد ایک منفی رپورٹ ہی کافی سمجھی جاتی ہے، اس لیے مساجر عمران کو ٹیم کے ساتھ ملنے ملانے اور ایک ساتھ ٹریننگ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…