منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

150 غیرملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل5 کھیلنے کی حامی بھر لی،بڑے بڑے نام شامل

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان سپرلیگ 2020 ء کے لیے اب تک 150غیر ملکی کرکٹرز نے کھیلنے کی حامی بھرلی،بڑے بڑے نام شامل۔ذرائع کے مطابق کرکٹرز کی انٹرنیشنل مصروفیات کے باوجود پی سی بی کو یقین ہے کہ بڑے بڑے نام اس بار بھی پی ایس ایل کھیلنے ضرور آئیں گے۔ایک جانب پی سی بی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی ہے اور دوسری جانب پی ایس ایل 5کے لیے پاکستان آنے کے خواہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کیے جا رہے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کو

امید ہے کہ بیشتر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں مکمل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار ہوں گے۔کھلاڑیوں کے چنا ؤکی تقریب 6 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اس بار پاکستان سپرلیگ کا حصہ نہیں ہوں گے، وہ پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں۔پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ 5 کے تمام میچز ملک میں کرانے کا اعلان کررکھاہے، جو اگلے سال20فروری سے22مارچ کے دوران ملتان، لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…