منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

سری لنکن ٹیم احسان فراموش نکلی !  پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے صاف انکار کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن )سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے صاف انکار کر دیا، لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارتی لابی کے دبامیں آ کر اپنی ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ

لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دباو میں آ کر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے تھے اور سیریز کا کامیابی سے انعقاد ہوا تھا۔ تاہم لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام نے اپنے ملک واپس پہنچتے ہی بنا کسی ٹھوس بنیاد کے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سری لنکا کے صدر شامی سلوا کے بیان کے بعد اپنے تحفظات اور جذبا ت سے کولمبو میں کرکٹ سری لنکا کو آگاہ کردیا ہے،شامی سلوا نے کولمبو میں ایک انٹرویو میں پاکستان کے انتظامات پر نامناسب تبصرہ کیا ہے اور کہا تھا کہ کھلاڑی ہوٹل میں رہ کر 3 دن میں بے زار ہوکر اکتاہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔شامی سلوا نے کہا کہ میں بھی کراچی میں دو دن بعد ہوٹل میں اکتا گیا تھا، دسمبر میں پاکستان میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ ہیں اسلئے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی مشاورت سے کریں گے۔سری لنکا کو دسمبر میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنا ہیں، پی سی بی نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اپنی ہوم سیریز بیرون ملک نہیں کھیلے گا،اگر سری لنکا پاکستان میں نہیں کھیلنا چاہتا تو وہ بیرون ملک ہونیوالی سیریز کے اخراجات برداشت کرے۔پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی کامیاب میزبانی کی اور مہمان ٹیم کی 15دن کامیاب میزبانی کی،

ملکی سکیورٹی اداروں نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی درخواست پر پہلی بار سکیورٹی فوج کے حوالے کی گئی، وطن واپسی پر سری لنکا کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے وطن جاتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا تھا اسلئے اب شامی سلوا کا بیان غیر ذمے دارانہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں سری لنکا ٹیم کو شاپنگ کرانے اورگالف کھیلنے کی دعوت دی گئی۔

سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلی نے مہمان ٹیم کیلئے کھانے کی دعوت کا انتظام کیا ہوا تھا لیکن سری لنکا ٹیم کے حکام نے پی سی بی کی تمام پیشکشوں کو مسترد کرتے ہوئے ہوٹل میں رہنے پر ترجیح دی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون اور امپائر گالف کھیلنے گالف کورس گئے۔سری لنکا سے آئے ہوئی8صحافیوں کو فوڈ سٹریٹ لیجایا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ،

ٹیم کو بھی ہوٹل سے باہر لیجانا چاہتا تھا لیکن ٹیم انتظامیہ نے ہوٹل میں رہنے کو ترجیح دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں اب حالات بہت بہتر ہیں ہم نے سیریز کراکر یہ ثابت بھی کیا۔ اب شامی سلوا کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔ پی سی بی نے کولمبو فون کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے ہوم سیریز باہر نہیں کھیلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…