پاکستان کو ”دہشت گرد ملک“ کہنے والے کی تائید، کرکٹر محمد عامر نے ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

30  جولائی  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے اس موقع پر یہ بھی کہا جا رہاہے کہ وہ برطانوی شہریت لینا چاہتے ہیں،

جس پر ایک صحافی ساج صادق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ آخر محمد عامر کی جانب سے برطانوی پاسپورٹ کی درخواست دینے پر ہنگامہ کیوں برپا ہے، وہ برطانوی پاسپورٹ کیلئے اپلائی کرنے کے اہل ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی سائیڈ سے نہیں کھیلیں گے۔ صحافی کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ایک بھارتی شہری ابھیشک بندال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا خیال ہے کہ محمد عامر کو دہشت گرد ملک چھوڑ دینا چاہیے۔ بھارتی شہری کے ٹوئٹ کو کرکٹر محمد عامر نے نادانستہ طور پر لائک کر دیا لیکن جیسے ہی محمد عامر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا انہوں نے فوراً لائک کو ان لائک کر دیا، محمد عامر کے ان لائیک کرنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر ان کے لائیک کرنے کے سکرین شارٹ بڑی تعداد میں شیئر کئے جا چکے تھے، پاکستان کے مایہ ناز باؤلر محمد عامر کی اس غلطی پر صحافی نے ایک وضاحتی ٹوئٹ بھی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ محمد عامر نے کوئی متنازعہ حرکت نہیں کی، عامر نے میرا ٹوئٹ لائک کیا تھا لیکن غلطی سے غلط ٹوئٹ لائک کر بیٹھا، صحافی نے مزیدلکھا کہ محمد عامر نے چند ہی سیکنڈز کے اندر اپنی غلطی کو درست کر لیا۔ اس پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں خصوصاً انڈین میڈیا اسے خوب اچھال رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…